ہفتہ 15 فروری 2020 - 13:46
بی بی زہرا (س) کی زندگی دین اور دنیا دونوں کو سنوارنے کی ضامن ہے،شہانہ فاطمہ ہلور

حوزہ/ولادت با سعادت جناب فاطمہ زہرا(س) بارگاہ ابوطالبؑ ہلور ضلع سدھارتھ نگر یوپی میں خواتین کے لئے ایک عظیم جشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں قریب 400 سے زیادہ تعداد میں کنیزان زہرا نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ شب، معرفت ٹرسٹ ہلور کی جانب سے بسلسلہ ولادت با سعادت جناب فاطمہ زہرا(س) بارگاہ ابوطالبؑ ہلور ضلع سدھارتھ نگر یوپی میں خواتین کے لئے ایک عظیم جشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں قریب 400 سے زیادہ تعداد میں کنیزان زہرا نے شرکت کی۔


پروگرام کا آغاز معرفت ٹرسٹ کی طالبہ فضہ جعفری نے کلام پاک کی تلاوت سے کیا اسکے بعد طلبہ کے گروہ نے تواشیح، درود محمدی اور دعائے امام زمانہ (عج) اپنے مخصوص انداز میں پیش کیا اور شازیہ فاطمہ نے بی بیؑ کی سیرت پر روشنی ڈالی۔
اس کے بعد قصیدہ کا دور شروع ہوا، شرکاء نے شہزادی زہراؑ کی خدمت میں منظوم نزرانہ عقیدت پیش کیا اور پھر نشرح فاطمہ نے اپنی تقریر کے ذریعہ دختر رسولؐ کی زندگی پر روشنی ڈالی۔


اس دوران کویز کا سلسلہ بھی رہا جس میں شہزادی زہراؑ کی سیرت سے متعلق 25 سوالات پیش کئے گئے اور ساتھ ہی 25 لوگوں کو نفیس انعامات سے نوازا بھی گیا اور اس کے بعد شیرین زہرا نے تقریر فرمائی۔ 
جشن کے اختتامی مرحلہ میں معرفت ٹرسٹ کی استاد، عالمہ شہانہ فاطمہ نے سبھی خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں سورہ کوثر کے ضمن میں خطبہ پیش کیا اور شہزادی کی زندگی کے تربیتی پہلوؤں پر روشنی ڈالی، انھوں نے کہا کہ بی بی (س) کے نقش قدم پر چل کر دین اور دنیا دونوں کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔


اس محفل میں نظامت کے فرائض ہما رضوی نے انجام دئے۔ محفل میں قصیدہ خوانی کا سلسلہ پوری شب جاری رہا۔ اس موقعہ پر معرفت ٹرسٹ ہلور کے تمام اراکین کے ساتھ مولانا علی عباس زینبی بطور نگراں موجود رہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha